گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں آج کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، آج کرونا سے متاثرہ 18 مریض بھی صحت یاب ہو گئے۔مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ گلگت میں کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ
18 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب متاثرہ مریضوں کی تعداد صرف 67 رہ گئی ہے، دوسری جانب ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، اس طرح گلگت بلتستان سے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے کہ وہاں آج کوئی کرونا کا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔