کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کراچی کی 12 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 یوسیز میں نہ کسی شخص کو جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی، ان علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان یوسیز
میں 149 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس وجہ سے ان بارہ یوسیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ متعلقہ یوسیز میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان ہی یوسیز میں اموات بھی ہوئی ہیں، متعلقہ یوسیز میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔ ترجمان سندھ نے کہا کہ کھانے کی اشیاء اور ادویات کے لئے ان یوسیز کے شہری نکل سکتے ہیں۔