لاہور( این این آئی )غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے نقدامداد کیلئے8171پرایس ایم ایس بھیجنے والے مستحقین سے کہاہے کہ وہ امداد کے حصول کیلئے حتمی جواب سے پہلے ادائیگی کے لئے جلدی نہ کریں۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ جانچ پڑتال اوراہلیت کی تصدیق کے بعدمستحقین
کو 8171پرہی رقم کی ادائیگی کی تاریخ کاپیغام موصول ہوگا۔معاون خصوصی نے کہاکہ 12ہزار روپے اے ٹی ایم یامخصوص مقامات سے وصول کئے جاسکیں گے۔انہوں نے عوام پرزوردیاکہ وہ کوروناوائرس کی وبا ء کی موجودہ صورتحال میں کسی بھی اجتماع سے بچنے کے لئے حتمی پیغام موصول ہونے سے پہلے جلدبازی نہ کریں۔