پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر یہ کام نہ کیا گیا تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستانیوں کو انتباہ

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں، صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا،یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے،متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔

جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں تاہم آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ صورت حال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا، اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 152 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 4 ہزار 601 مریضوں میں 78 فیصد مرد ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے۔متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 16 لاکھ سے زائد مریض ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد4ہزار601 ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 75 فیصد مریضوں کی عمر 50 سال سے کم ہے۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاک افغان بارڈر یکطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،پاک افغان بارڈر کو ہفتے میں 3 دن کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن ٹرک پاکستان سے سامان افغانستان لے کرجائیں گے۔ ہماری زمینی سرحدیں ابھی تک بند ہیں

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…