اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طبی ماہرین نے کہا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا ہے ، پاکستان میں کرونا وائرس پھیپھڑوں اور دل کو نقصان پہنچایا ۔ اس ضمن میں ڈاکٹر عبد الباری خان نے بتایا کہ اینٹی ملیریا ڈرگ ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر بالکل استعمال کی جائے پاکستان میں کرونا وائرس کے ابھی پیک نہیں آئی ، اس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی ۔ لوگ یہ نہ سمجھیں خطرہ ٹل گیا ہے ۔
ہمارے پاس وقت وقت بھی 8کرونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں ۔ ہمیں لائف سٹائل بدلنا ہو گا ۔ ملنے ملانے کا طریہ تبدیل کرنا ہو گا ، کرونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھر میں پائی گئی ہیں ۔ نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کرونا وائرس 2 وائرس سے مل کر ایک وائرس بنا ہے ، کرونا وائرس سے متاثرہ شخص تقریبا7 افراد کو وائرس منتقل کر تا ہے ۔ سماجی فاصلہ رکھنا پڑے گا اور ہمیں اپنا طریقہ زندگی بھی تبدیل کرنا ہو گا ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کے بڑھنے کا خطرہ موجود ہے ، کرونا وائرس زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے ، مختلف جگہوں پر کرونا وائر س مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے ۔ اینٹی ملیریا یا ڈرگ ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر بالکل بھی استعمال نہ کی جائےاس ڈرگ سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں کچھ دن میں اینٹی ملیریا ڈرگ کی کروناسے متعلق تفصیلات دیں گے ۔