اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک کے تین ائیر پورٹس پر نجی ائیر لائنز کو پروازوں کی اجازت دیدی ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ، کراچی اور لاہور کے ائیر پورٹس پر نجی کمپنیوں کو پروازوں کو اجازت مل گئی ہے اور یہ اجازت صرف مقامی پروازوں کیلئے ہو گی ۔ سوال ایویشن نے فیصلے کا
باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان 11سے 19اپریل تک ملکی تین ایئرپورٹس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے اور جو ائیر پورٹس کھولے جائیں گے وہ صوبائی حکومتوں کا اعتماد میں لیے جانے کے بعد کھولاجائےگا ۔ ان ائیرپورٹس میں پشاور ، لاہور ، ملتان یا پھر کراچی شامل ہو سکتے ہیں ۔