اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احسان پروگرام میں کرپشن ، استاتذہ معطل کر دیئے گئے ۔ تفصیلات استاتذہ اور یونین کونسل سیکرٹریز نے مستحق افراد کی جگہ اپنےرشتے داروں کو نوازنے کیلئے انہیں فہرست میں شامل کیا۔ احسان ایمرجسنی کیش پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر بنوں نے دیہاڑی دار مزدور وں کو ڈیٹا تیار کرنے کیلئے ویلج کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں جن میں ویلج کونسل کے سیکرٹریز اور سرکاری ٹیچرز شامل تھے۔تاہم بعد ازاں فہرست
تیار ہونے کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کمیٹی کے تمام اراکان نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو نواز نے کیلئے ان کے نام فہرست میں ڈال دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پٹواری سمیت چھ سیکرٹریز کو عہدے سے معطل کر دیا اور استاتذہ کیخلاف کاروائی کیلئے محکمہ تعلیم سے سفارش کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بنوں کے 6استاتذہ کو معطل کر کے ان کاباقاعدہ نوٹیفکیشن معطلی جاری کیا ۔