دریاخان (آن لا ئن) پنجاب میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں
مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کے لئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 15پنجاب میں مارچ کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کے پھیلا کو روکنے کیلئے24 مارچ کو دریاخان سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔