کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر نمازِ جمعہ سے متعلق سرکاری اقدامات درست قرار دے دیئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ِسندھ نے نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد نہیں کی، حکومت نے اجتماع میں شہریوں کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے
لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، 3 سے 5 افراد کو مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع کی اجازت ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت کے احکامات آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کے برعکس ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے علما سے مشاورت اور نمازِ جمعہ کے متعلق فتوے عدالت میں پیش کیے۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے لہذا مسترد کی جاتی ہے۔