منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس !جعلی ادویات کے کاروبار میں اضافہ عالمی ادارہ صحت سنگین اثرات کا انتباہ جاری کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے باعث جعلی ادویات کے کاروبار میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جعلی ادویات کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے، موجودہ صور ت حال میں جعلی ادویات کے کاروبار کو روکنا ہوگا۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی صحت پر سنگین مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے

بیان میں کہا گیا کہ جعلی ادویات افریقہ کی مارکیٹوں میں فروخت ہورہی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ انٹرپول کے عالمی فارما سیوٹیکل کرائم فائٹنگ یونٹ نے 90 ممالک میں کارروائیاں کی ہیں۔اس ضمن میں ایک ہفتہ میں 90 ممالک سے 121 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مضر صحت طبی سامان اور ادویات کو ضبط کیا گیا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں95,722 افراد ہلاک اور16 لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…