بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کو بیرون ملک سے وطن واپس لانے کیلئے اگلے ہفتے پروازیں آئیں گی، حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی بین الاقوامی پروازیں آئیں گی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہاکہ بیرون ملک موجود کئی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ وطن واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح وہ پاکستانی ہیں جو قلیل مدت کے ویزا پر گئے یا وہ جن کی بیرون ملک کی نوکری ختم ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کے ساتھ ملک میں جو وبا پھیل رہی ہے اور 21 کروڑ پاکستانیوں کی صحت سے متعلق بھی سوچنا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ایک پلان بنایا گیا تھا، کیسے باہر سے پاکستانیوں کو لایا جائے، انہیں یہاں رکھا جائے اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ اس کے بعد بیرون ملک سے پروازوں کی آمد کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا، پہلے ہفتے میں فلائٹس صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتریں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹنگ کے حوالے سے پہلی پرواز کے بعد سے مسلسل تبدیلیاں کی گئیں، جس سے بہتری آئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے نیشنل کورآرڈی نیشن کمیٹی(این سی سی) کی میٹنگ میں بات ہوئی، تمام صوبوں کے ایئرپورٹس کو شامل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آگے کے انتظامات مکمل ہیں، اس سارے عمل کا مقصد بیرون ملک سے پاکستانیوں کی آمد کو جاری رکھنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ اس سے وبا مزید نہ پھیلے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…