اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائر س سے پاکستان میں آج مزید 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 61 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 20 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں اب تک 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیس رپورٹ ہوئے، تمام افراد رابطوں کے زریعے متاثر ہوئیمحکمہ صحت سندھ نے بتایا کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 558 ہوگئی جبکہ سندھ بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1036 ہوچکی ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد سندھ بھر میں اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 280 تک جا پہنچی ہے، کراچی سے 96، حیدرآباد سے 1 اور سکھر سے 183 مریض صحتیاب ہوئے۔ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی، جن میں سے 18 کا تعلق کراچی سے اور 2 کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 736 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 690 مریض رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک صوبے بھر میں 10 ہزار 981 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔