اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی نے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجرز کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجرز کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ۔اجلاس میں پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔