اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آن لائن نظام تعلیم، طلبا کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاریاں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )آن لائن نظام تعلیم ، ایچ ای سی نے طلبا کو سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ائر ایجوکیشن کمیشن  آن لائن نظام تعلیم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہو گیا ہے۔ ائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبا کو سستے انٹرنیٹ بنڈلز کی آفر دینے کیلئے ٹیلی کام کمپنیز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ایچ ای سی نے کہاہے کہ لاک ڈائون کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طلبا کوسستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے تعلیمی بنڈل فراہم کیا جائے۔

ٹیلی کام کمپنیاں طلبا کی سہولیات کیلئے دیہی علاقوں میں سروس کو بھی بہتر کرے۔ ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن کلاسز سے متعلق طلبا کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے۔واضح رہے ملک بھر میں لاک ڈان کے باعث ملک بھر میں تعلیمی نظام کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ورچوئل یونیورسٹی نے ایک معاہدے کے تحت مختلف 14 سرکاری یونیورسٹیوں کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم فراہم کر دیا تھا ۔ جس میں ویڈیو لیکچرز ، اسائمنٹ ، نصاب کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جو کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔استاتذہ کو ایل ایم ایس تک رسائی کیلئے ایپ فراہم کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمشن نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ کی ہدایت دی ہے۔ بعدازاں طلبا کے پاس انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے پر آن لائن سسٹم کو کامیاب نہ بنایا جا سکتا ۔ تاہم اب ای یچ ای سی طلبا کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ایک حجام کی دکان پر بیٹھا آن لائن کلاس لے رہا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے نوجوان کیمرہ آن ہونے سے بے خبر تھا ۔ احد محمود نامی طالب علم کو کیمرہ آن ہونے کا علم اس وقت ہوا جب استاد نے کہا کہ ایک بچہ آن لائن کلاس لیتے بال کٹواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ اسی لمحہ احد محمود نے اپنا کیمرہ بند کرنے کی کوشش کی تاہم بہت دیر ہو چکی تھی۔ یہ تمام مناظر کیمرہ کی آنکھ میں قید ہو چکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…