پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرول کی قیمت فوری 70 روپے فی لٹرمقررکی جائے

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول کی قیمت فوری 70 روپے فی لٹرمقررکی جائے، کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات، مالیہ اور آبیانہ کی وصولی ایک سال کیلئے مئوخرکی جائے، لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور تجارت کی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔انہوں نے زراعت سے متعلق اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت فوری کم کرکے 70 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بجلی اور گیس کے بلوں کو چھ ماہ کے لئے موخر کیا جائے۔ساڑھے 12 ایکڑ رقبہ رکھنے والے کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات (اصل زر اور سود)، مالیہ اور آبیانہ (صوبے) کی وصولی ایک سال کے لئے موخر کی جائے۔ حکومت دیہات میں کورونا سے بچاؤ کے لئے فوری آگاہی مہم چلائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاو کے سینٹرزنہ بن جائیں۔کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کے لئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں ۔ خریداری کے اہداف کو قطعا متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور ٹریڈ کی نقل وحمل پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے۔ گندم کی نقل وحمل میں رکاوٹ سے پرائیویٹ خرید کی قیمت پر برا اثرہوگا۔گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاؤ کے سینٹرز نہ بن جائیں۔ کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کیلئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں ۔ خریداری کے اہداف کو قطعاً متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اسی طرح شہباز شریف نے زراعت کے شعبے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے،

تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں،خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں اور مختلف شعبہ جات سے مشاورت کی اور تجاویز مرتب کیں،کاروباری حضرات، ڈاکٹرز، طبی عملے سے بات چیت کرکے تجاویز تیار کیں اور حکومت کوان ضروریات سے آگاہ کیا،زراعت کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنی ہیں تاکہ آنے والے

دنوں میں کسانوں کی مدد ہوسکے ،گندم کی کٹائی، کھیت سے گودام تک ترسیل ، حکومتی خریداری کے حوالے سے سفارشات تیار کریں،کسانوں اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے ،کسان اور کاشتکار سے ظلم اور زیادتی نہیں ہونی چاہے، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ کسانوں اور زراعت کو بےانتہا ترجیح دی ہے ،

نوازشریف نے ملک بھر کے لئے تاریخی کا کسان پیکج دیا تھا ،ہم نے صوبہ پنجاب میں سب کی مشاورت سے کا تاریخی کسان پیکج دیا تھاچھوٹے ،رقبے کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کئے، اللہ تعالی کی برکت سے اجناس کی پیداوار دوگنا ہوئی ،ہم نے قرض کے اجراء کو نہ صرف آسان بنایا تھا بلکہ قرض کے حصول پر لی جانے والی فیس بھی معاف کردی تھی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں اور

کاشتکاروں کو بلاسود قرض دے کر زرعی اکانومی کوترقی دی گئی۔کھاد آدھی قیمت پر دی گئی ، کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی ،ہم نے پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر رعایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج گندم کی کٹائی اور اسے کھیت سے گودام تک پہچانا ہے ،گندم کی خریداری، امدادی قیمت، کھیت سے گودام تک کا سفرکیسے طے ہوگا ان پر فوری تیاری کرنے کی ضرورت ہے ،گندم خریداری کے وقت لوگوں کا ہجوم نہ لگے، ان کی محنت بھی ضائع نہ ہو اس کی فوری حکمت عملی بنانی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…