کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے ملیر گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 9افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ اہل خانہ سے رابطے مین رہنے والے مزید 27افراد کے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان سوسائٹی کے مکین ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے،جس کے بعد پولیس,رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔ڈی سی آفس،
انڈس اسپتال کی ٹیموں نے بھی متاثرہ اہل خانہ سے رابطہ کیا اور ان سے رابطے میں رہنے والے 27افراد کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے اشیا خوردونوش سمیت تمام دکانیں بندھ کرادی ہیں ۔پورٹ قاسم کے 2 فائرٹینڈرز کی مدد سے علاقے میں فیو میگیشن کرائی جارہی ہے۔ٹیسٹ کی بنیاد پر علاقے کو دوبارہ کھولنے کٹ فیصلہ کیا جائیگا۔علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔