بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

سیاسی جوڑ توڑ تیز ، اگست میں کیا ہونے والا ہے ؟وزیراعظم نے کونسی بڑی غلطی کی ،مولانا فضل الرحمان مارچ کا ٹارگٹ ختم ، اب وہ کیا کر رہے ہیں ؟ سینئر صحافی ہارون الرشید نے اندر کی خبر دیدی

datetime 6  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی جوتوڑ ختم نہیں تیز ہو گیا اور اب اگست ٹارگٹ دیا گیا ہے ، فضل الرحمان نے پہلے تو مارچ کا ٹارگٹ دیا تھا اب وہ ادھر ادھر رابطے کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شاید کوئی تھپکی بھی ہے لیکن میں اس پر یقین نہیں رکھتا ۔ اپوزیشن یہ کہہ رہی ہے کہ عمران خان نے ملک چلانے کی

اہلیت نہیں جبکہ عمران خان کے حلیف بھی یہی کہہ رہے ہیں ۔ اگر ان کی کوششیں کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر پی ٹی آئی میں سے ہی کوئی آدمی آئے گا کیونکہ اس وقت الیکشن تو نہیں ہو سکتے تاہم کچھ عرصے بعد ہو سکتے ہیں ۔ بہتر نظام کے بغیر تبدیلی انتشار پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی بحران کی جب فرانزک رپورٹ آئے گی تو بہت سے نام سامنے آئٰن گے ابھی میں کسی کا نام نہیں بتا سکتا ، وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں جتنے افسروں کا تبادلہ کیا ، ان کی اوسط مدت ملازمت صرف تین ماہ بنتی ہے کیا اتنے کم عرصے میں کوئی افسر محکمہ کو سمجھ سکتا ہے ۔ 97ء میں بھی آٹے کا بحران آیا اس وقت ن لیگ کی حکومت تھی یہ بات مشہور ہوئی تھی کہ شیر آٹا کھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بیورو کریسی کا بیٹرہ غرق کیا بے شمار بیورو کریٹس کو اپنے دور میں نکالا البتہ انہوں نے کچھ کام بھی کیے جن پر ان کی تعریف ہونی چاہیے ۔ ہارون الرشید نے کہا کہ واجد ضیا ء کو عمران خان نے ذمہ داری کہیں سے اور بھی اشارہ ہو گا البتہ رپورٹ منظر عام پر لانے پر تو عمران خان کو دا دینا پڑے گی ۔ عمران خان کی بڑی غلطیوں میں پنجاب پولیس اور پٹوار سرکل کی اصلاح نہ کرنا ہے انہوں نے اس کیلئے کوشش ہی نہیں کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…