اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آج لیول تھری لیب کا افتتاح کریں گے۔جس میں ایک دن میں دوہزار ٹیسٹ کی گنجائش ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج لیول تھری لیب کا افتتاح کریں گے۔جس میں ایک دن میں 2000 ٹیسٹ کی گنجائش ہے اس طرح پنجاب حکومت کی
ٹیسٹ کی گنجائش مزید بڑھ جائے گی۔ اس لیب پر پچھلے ہفتے کام شروع ہوا تھا۔پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات ، کھاریاں سمیت مزید نو لیبارٹریز کو اپ گریڈ کررہی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت کی کرونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش مزید بڑھ جائے گی۔