پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

65 سالہ شخص اور اس کے بیٹے اور بیوی میں کرونا وائرس مثبت آنے پر پوری آبادی کو قرنطینہ کر دیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا شہر میں فیکٹری ایریا میں پیپلز کالونی میں65سالہ پازیٹو مریض اور اس کے بیٹے اور بیوی کے شکار ہونے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلعی انتظامیہ نے پوری آبادی کو قرنطینہ قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کی پیپلز کالونی میں 65 سالہ رشید کے بعد

اس کے بیٹے شہباز اور بہو نگینہ بی بی میں وائرس کی تحقیق پر حفاظتی تدابیر پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقہ پیپلز کالونی کو قرنطینہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے ہمراہ طبی سہولیات کے قائم کیمپ کے ساتھ ڈسپنسری کا اعلان کیا لیکن تیسرے روز نصف رات کو قرنطینہ میں ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔انتظامیہ کی طرف سے سیل مکینوں نے بتایا کہ رات اچانک خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر کوئی سہولت نہیں دی گئی اورانتظامیہ اور محکمہ صحت کے فراہمی سہولیات کے لئے قائم امدادی کیمپ میں کوئی سازوسامان میسر نہیں ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیپلز کالونی میں جراثیم کش سپرے کر کے 95 گھروں میں مقیم گیارہ سو افراد پر مشتمل علاقہ کو قرنطینہ قرار دے کر چاروں گیٹ مکمل سیل کر کے ایک گیٹ کے ذریعے تمام سہولیات میسر کر رکھی ہیں۔اس قرنطینہ کے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے کوئی سہولیات میسر نہیں اور کسی اہلکار نے خاتون کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود سیل حدود میں داخل ہونے کی ہمت نہیں کی ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…