پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

سانپ کی محبت مخبوط الحواس شخص کی جان لے گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2020 |

سجاول(این این آئی)سجاول کے علاقے میر پور بٹھورو میں ایک مخبوط الحواس شخص زہریلے سانپ کو پانی پلانے پر ڈسے جانے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذہنی طور پر کمزور امجد ملاح کو کہیں ایک سانپ مل گیا جسے وہ خاصی دیر تک ہاتھ میں لے کر شہر بھر میں گھومتا رہا۔لوگوں کے منع کرنے کے باوجود امجد سانپ کو ہاتھوں میں لئے رہا اور اسے تالاب پر لے جاکر پانی پلاتا رہا۔

اس دوران زہریلا سانپ اسے ڈستا رہا۔ وہ منع کرنے والے بچوں اور دیگر کو کہتا رہا کہ سانپ کو پانی پینا ہے تاہم  اس موقع پر کوئی بھی خوف کے مارے اس کے ہاتھ سے سانپ کو نہ چھڑا سکا۔تاہم چند سماجی کارکنوں نے خاصی تگ و دو کے بعد امجد کو پکڑ کر مکلی کے سول اسپتال پہنچایا۔ اسے ویکسین بھی دی گئی لیکن جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث وہ انتقال کرگیا۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ امجد اس سے  پہلے بھی سانپ پکڑ کر ان سے کھیلتا رہتا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…