جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’ مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ‘‘ موجود ہ حکومت کرونا سے زیادہ خطرناک قرار ۔۔۔ روزانہ امدادکا اعلان ہوتا ہےمگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا، حکومت کو ہاڑھے ہاتھوں لے لیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کورونا وائرس کے باعث موجودہ ملکی صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت روزانہ امدادکا اعلان کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے

اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورد ونوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، حکومت روزانہ امدادکا اعلان کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹائیگرز کے لیے خطیر رقم خرچ کر کے چار لاکھ شرٹس بنوا ر ہی ہے جب کہ یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لیے خرچ کی جا سکتی تھی۔سراج الحق نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث یومیہ دھاڑی کمانے والے افراد کھانے پینے کی ضروری اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 45 افراد جاں بحق اور 2900 کے قریب متاثر ہو چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے موجودہ حکمرانوں کو چین میں پھیلنے والے موذی کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…