پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ لندن کے3 دہشت گردوں کے’’ را‘‘ سے تعلق کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) تحقیقاتی اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے گرفتار 3 کارکنوں شاہد متحدہ، عادل انصاری اور ماجد علی نے جیآئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ماجد علی جامعہ کراچی کا ملازم ہے۔

اس کی نشاندہی پر جامعہ کراچی کے ایک ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے کمپیوٹر سے مبینہ طور پر بھارت سے بھیجی گئیں 2 ہزار سے زائد ای میلز کے شوہد ملے ہیں۔بھارت میں مقیم دہشت گردوں کا ساتھی محمود کراچی میں موجود نیٹ ورک میں اسلحہ اور رقوم کی تقسیم اور دیگر ہدایات دیتا ہے جبکہ مذکورہ رقم منی ایکسچینج کے ذریعے ملتی تھیں اور وہ رقم نامعلوم افراد کے اکائونٹس میں منتقل کر دیے جاتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ماجد علی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے جامعہ کراچی میں اپنے آفس کا کمپیوٹر استعمال کرتا تھا، ماجد علی کا بھائی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا تھا جس کے بعد اسے جامعہ کراچی میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت ملی تھی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے متعدد سیاسی رہنمائوں سے قریبی تعلقات کا بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ محمود کی ہدایت پر کرائے کے ایک گھر میں اسلحے سے بھری گاڑی کا تمام اسلحہ اس گھر میں چھپایا تھا جسے بعدازاں دیگر 2 گھروں میں منتقل کرنے کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک15میں چھپایا تھا جہاں سے یہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ای میلز میں اسلحہ کے لیے کوڈ لٹریچر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے افراد کا بھی نام لیا ہے جن کی کی طرف سے انہیں معاونت فراہم کی جاتی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد تحقیقات کو مزید وسیع کیا جارہاہے تاکہ دہشت گرودں کی سہولت کاری میں چھپے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…