بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

8بجے کا وعدہ کیا گیا تھا کہ گورنر ہائوس سےراشن ملے گا صبح 6بجے سے کھڑے ہیں لیکن راشن دینے کیلئے کوئی نہیں آیا ،بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کہاں جائیں گے ؟گورنر ہائوس پنجاب میں لوگوں کا رش لگ گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈائون جاری ہے جبکہ دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں مستحقین کے لیے راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے،

پنجاب میں بھی آج مستحقین کی بڑی تعداد راشن لینے کے لیے گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پہنچ گئی۔نجی ٹی چینل جیو نیو زکے مطابق صوبہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے باہر راشن لینے آنے والے مستحقین کا کہنا تھا ہمیں کہا گیا تھا کہ صبح 8 بجے گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا جس کے لیے ہم صبح 6 بجے سے گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں لیکن کسی کو راشن نہیں ملا۔مستحقین کے مطابق گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ میں ٹرک سے اعلان کیا گیا تھا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمیں کہا جا رہا ہے مقامی پولیس اسٹیشنز کے باہر راشن ملے گا، ان حالات میں بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کہاں جائیں۔مستحقین کی جانب سے گورنر ہاؤس سے راشن نہ ملنے پر گورنر ہاؤس کے سامنے مال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…