اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اس وقت 2880تک پہنچ گئی ہے ہلاکتوں کی تعداد 45جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 170 ہو گئی ہے ۔اسی تناظر میں تبلیغی جماعت کے لوگوں پر سخت تنقید کی جارہے کی گئی ہے۔کرونا وائرس کے تبلیغی جماعت کے افراد پر تنقید کےحوالے سے مفتی نعیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں پچھلے دو دن سے دیکھ رہا کہ میڈیا اور کچھ
اینکرز اور ان کی برائیاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دعوت تبلیغ کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ ہر ایک جماعت سے انکی تذلیل کی جارہی ہے۔ مفتی نعیم نےحکومت اور میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں اپنا رویہ تبدیل کر لیں اگر آپ باز نہ آئے تو تبلیغی جماعت کہہ دوں کا ان کیلئے ہر قسم کی بددعا کریں اور انہیں دعوت تبلیغ کو بدنام کرنے سے نہ روکا گیا تو تمام تر نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔