اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وطن پہنچنے والے کئی مسافر کرونا وائرس کا شکار نکلے ، ٹیسٹ مثبت آگئے ۔ تفسیلات کے مطاب قوم ائیر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورونٹو براستہ استبول سے اسلام آباد پہنچی تھی جس میں 300مسافر تھے ان میں 25افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ بڑی تعداد میں کرونا وائرس کے افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکومت نے اے ایس ایف ،سی آئی اے اور امیگریشن سمیت دیگر ملازمین کے ٹیسٹ بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ تمام مسافروںکو ائیر پورٹ سے ہوٹل لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 25افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔