جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے کرونا وائرس کو کیسے کنٹرول کیا ؟ پاکستان آنے والے چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے گربتا دئیے

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا وباکی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے طریقہ کار کوموثر قرار دیا۔اس موقع پر چینی وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ملاقات کے دوران چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے مشاہدات بیان کئے اور تجربات بھی بتائے۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم سے کم جگہ پر روکا جائے، چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کے مطابق گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔چینی وفد کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم ازکم 28دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہئیں۔ کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے اسپتال /قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے، مریض کی جان بچانے کے لئے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہواہے۔چینی ماہرین نے بتایا کہ متاثرہ مریض کیلیے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا، بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے کورونا وائرس خطرناک ہوسکتا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا چین قابل اعتماد دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ کورونا کی وباء￿ پر قابو پانے کے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…