ایک ملازم کے ساتھ دکان کھولنے کی اجازت ،پنجاب بھر میں دودھ، گوشت، سبزی اور ادویات کے بعد کس شعبے کوریلیف دیدیا گیا؟نوٹیفکیشن جاری

5  اپریل‬‮  2020

لا اہور ( آن لائن ) حکومت پنجاب نے صوبے میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کا استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کریں گے اور صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب مکمل لاک

ڈاؤن ہے اور کسی قسم کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ صوبے میں صرف دودھ، گوشت، سبزی اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض1163 پنجاب میں ہیں اور12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے 213، ملتان سے 91، رائے ونڈ قرنطینہ سے 142 اور فیصل آباد قرنطینہ سے 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…