کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اشیا کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا نے اہم ہدایات جاری کر دیں

4  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین کو رقم دیں گے،حکومت اور ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، طبی عملے کی جو ضروریات ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔

ہفتہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشیر سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا میں مختلف آرا دی جاتی ہیں جو ضروری نہیں ہے کہ وہ مصدقہ سچ بھی ہو اور ساتھ ساتھ پیش گوئی بھی کی جارہی ہے اور اعداد وشمار گردش کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے اندر کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادکیا ہوگی، اموات کتنی ہوں گی اور کن علاقوں میں ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ یہ پیش گوئی اندرون ملک اور بیرون ملک محققین کررہے ہیں تاہم مستقبل کے بارے میں دیے جانے والے اعداد وشمار تخمینے ہیں، ان کے پیچھے مختلف تصورات اور خیالات ہیں، ان کا درست ہونا یا نہ ہونا اس وقت غیریقینی بات ہے،ان تخمینوں کو حرف آخر مت سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور ادارے صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور ان تخمینوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور خود بھی اس سلسلے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنی تیاری اس حوالے سے کرنی ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں جو ہماری ضروریات ہوں گی کیا ہم ان کو پورا کرنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا ہدف صرف یہ ہے کہ پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے جو سہولتیں اور ڈاکٹروں سمیت مختلف طبقوں کی ضروریات کوپوری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تخمینوں پر کان نہ دھریں تاہم حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پچھلے دنوں پاکستان کاایک مستند ادارہ پی ایس کیو سی اے نے پاکستان میں فروخت ہونے والے مختلف سنیٹائزرز کا تجزیہ کیا ہے اوراس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں سنیٹائزر کم معیار کے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لاہور میں تجزہ کیا گیا اور 22 نمونے حاصل کیے گئے جن میں 70 فیصد سے کم الکوحل تھا جس سے ان کو بنانے والوں کے اخلاق کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دوسری طرف حکومت کی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ان کی مستقل نگرانی، جائزہ لینے اور ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس سے حفاظت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ہمارے مشاہدے میں آیا ہے کہ ہمارے ہیلتھ پروفیشنل اور ہیلتھ سے متعلق دیگر لوگ یا قرنطینہ کی سہولت سے متعلق لوگ ہیں ان کے ذاتی تحفظ مثلا ماسک، چشمے، گاؤن، گلوز کیپس کا استعمال مناسب طریقے سے نہیں کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان متعدد مرتبہ اس بات پر زور دے کر کہہ چکے ہیں حکومت اور ان کے لیے ضروری ہے کہ ہیلتھ پروفیشنل کی حفاظت کے لیے جو چیزیھں ملنی چاہیے اور جو ان کو درکار ہیں وہ ملیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعام لوگ گاؤن اور این 95 ماسک پہننا شروع کریں جن اس کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، تو پھر پاکستان میں ان ضروریات کو کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس سلسلے میں مناسب رویہ اپنائیں،حکومت کی ہدایات کو سمجھیں اورعمل کریں۔طبی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خاص طور سینئر پروفیسرز کا انتہائی اہم فریضہ ہے کہ وہ اپنے ان ساتھیوں کے لیے جو کورونا وائرس کے مریضوں کی نگہداشت کی ذمہ داری ان کی تربیت بھی کریں اور معلومات بھی پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم آنے والے دنوں میں بڑا پروگرام شروع کرنے والے ہیں جس میں نہ صرف ذاتی تحفظ کی اشیا اپنے فرنٹ لائن عملے تک پہنچائیں بلکہ ان کے صحیح استعمال پر بھی بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو کورونا وائرس کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے، کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین کو پیسا دیا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں بکنے والے سینیٹائرز کی بڑی تعداد کم کوالٹی کی ہے، مارکیٹ میں موجود زیادہ تر سینٹائرز غیر معیاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے مستقبل کے تخمینوں پر کان نہ دھریں، یہ حرف آخر نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں وسائل کے باوجود حالات برے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…