اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل معروف صحافی فہد حسین نے اپنے کالم میں لکھا کہ ایک اجلاس میں کورونا پر بریفنگ کے اختتام پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے بڑی معصومیت سے پوچھا کہ یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟ اس بات کا سوشل میڈیا پر بڑا مذاق اڑایا گیا، نہ صرف وزیر اعلی آفس نے اس کی تردید کی بلکہ صحافی کو نوٹس بھی جاری کیا اور یہی نہیں بلکہ دیگر سینئر صحافی جیسے عارف نظامی نے اپنے پروگرام میں کلیئر کیا کہ وزیر اعلی نہ صرف اچھے اقدامات اٹھا رہے ہیں بلکہ کورونا کی روک تھام کیلئے
انکی سنجیدگی قابل تعریف ہے- پر یہ تو تھے دیگر صحافی، مگر وہ صحافی جس نے یہ چبتا ہوا سوال اٹھایا آج وہی فہد حسین خود وزیر اعلی کی کارکردگی کے معترف ہوگئے- ان کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی جس طرح ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں، جو اقدامات اٹھا رہے ہیں، پنجاب کو اسی لیڈرشپ کی ضرورت تھی جو فیصلے لے سکے اور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کر سکے- ان کے خیال میں وہ بحران سے نکلنے کے بعد مزید مستحکم رہنما کے طور پر سامنے آئیں گے۔