جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد اس لیے کم ہے کیونکہ ٹیسٹ ہی کم کیے گئے ہیں،وائس چانسلر یو ایس ایچ نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 3  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں لاک ڈائون کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت موجود نہیں کہ ہم زیادہ ٹیسٹ کر سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا ہے کہ ملک میں لاک ڈائون اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ہم زیادہ ٹیسٹ نہیں کر سکتے ، ہماری صلاحیت محدود ہے۔ پاکستان میں کیسز کی تعداد اس لیے کم ہے

کیونکہ یہاں پر کم لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر سب کے ٹیسٹ لیے جاتے تو صرف انکو آئسولیٹ کرنا پڑتا جو متاثر ہوئے تھے۔اس طریقے سے معیشت کو بچایا جا سکتا تھا ، ہمارے وسائل محدود ہیں جنہیں ہمیں بڑھانا ہو گا ، ہمیں لاک ڈائون ختم کر کے ملک کی ڈوبتی معیشت کو بھی بچانے ہو گا ۔ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کرونا وائرس کا قوت مدافعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس سے بچنے کیلئے اپنی خوراک متوازن رکھیں ، دل کے مریض دوائیں وقت پر لیں اور بلڈ پریشرکنٹرول رکھیںاور سگریٹ پینے والے اپنی عادت کو ترک کر دیں ۔ یہ وائرس سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے اور وہاں جا کر پھیلنا شروع ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق ہم ابھی مزید ریسرچ کر رہے ہیںلیکن ابتدائی معلومات یہی ہیں کہ ہر انسان اپنی غذا متوازن رکھے ، دل کے امراض کے افراد اپنی دوا وقت پر لیں ، سگریٹ نوشی ترک کردیں ،اور بلڈ پریشر کنٹرول کریں ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…