وبا سے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات جاری کر دیں

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق اس موقع پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی سرحدوں کو تجارت کے لئے کھولنے کے امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مستحق افراد کو راشن پہنچانے کیلئے اقدامات اور تعمیراتی صنعت، فوڈ فیکٹریز، دواساز ادارے بھی فوری کھولنے کے فیصلوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا سے متعلق ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جاری کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں،وبا سے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ الحمد للہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں، حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے کنٹرول میں ہے۔انہوںنے کہاکہ 14 اپریل تک اسی طرح کی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی، اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…