اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جو نجی سکول اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیں گے حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر سکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔ وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جوسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے،
ان کیخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں،، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے اور یہ تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ کئی پرائیویٹ سکول پوری فیسیں وصول کر رہے ہیں حتیٰ کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ بند پڑا ہے۔