اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سڑک کنارے فروخت ہونےوالے کپڑے کے ماسک سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ کنارے فروخت ہونے والے وائرس کے پھیلائو کا سبب بن سکتے ہیں ۔ پاکستان میں سرجیکل اور این 95کی قلت کے بعد لوگوں نے سڑک کنارے لگے ماسک خریدنا شروع کر دیئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے فیس ماسک عوام کیلئے انتہائی خطرناک ثابت
ہو سکتے ہیں ۔ کپڑے سے بنے ماسک چراثیم کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ تاہم جو بھی شخص آتا ہے اسے ہاتھ لگا کر واپس رکھ دیتا ہے جو کرونا وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ ماہرین نے لوگوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماسک خریدنے سے گریز کریں ورنہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2458جبکہ ہلاکتوں کی 37ہو گئی ہے ۔