مریدکے ( این این آئی )پاکستانی نژاد برطانوی شہری وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر اپنے دوستوں کے ہمراہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری لے کر پاکستان پہنچ گیا، وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈز میں بھی بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ چالیس سال سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژادابرطانوی شہری شیخ طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے پاکستانی اور بعد میں برطانوی شہری ہیں ،پاکستان کی ترقی میں شامل ہونا میرے لئے فخر کی بات ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے دوست
پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری لائے ہیں جس سے 15ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا ۔انہوں نے کہا پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور تمام اوور سیز پاکستانی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس اتنے وسائل ہیں جس سے پاکستان کی قسمت بدلی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کریں ۔