مطاف کھولنے کے بعد مکہ اورمدینہ منورہ میں اچانک کرفیو نافذ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ 3دن قبل مطاف کو کھولنے کی خبر سامنے آئی تھی کہ مطاف کو محدود پیمانے پر کھولا گیا اور طواف شروع ہوا لیکن اچانک ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اچانک کرفیو لگانا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کے مریض اچانک سامنے آنا شروع جس کے بعد

فوراً کرفیو نافذ کیا گیا ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کا کنٹرول سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاس ہے ،جبکہ ان کیخلاف اٹھنے والی بغاوت کا سر کچلا جا چکا ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے سعودی عرب نے اپنے ہاں نافذ کرفیو کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ آج جمعے سے طیف، القطیف اور دمام میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب کرفیو سہ پہر تین بجے تک نافذ رہے گا۔ قبل ازیں مکہ اور مدینہ میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر مکمل چوبیس گھنٹے کر دیا گیا تھا۔ ریاض اور جدہ میں بھی مکمل لاک ڈان نافذ ہے۔ سعودی عرب میں اب تک قریب دو ہزار افراد کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ اکیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن چھ ملکوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…