اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

چند گھنٹوںمیں 4لاکھ کے قریب نوجوانوںکی کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن سے اپوزیشن کازہریلا پراپیگنڈا دم توڑ گیا ‘نوجوانوں نے فیصلہ سنا دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک کال پر چند ہی گھنٹوںمیں ملک بھر سے 4لاکھ کے قریب نوجوانوںکی کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن سے اپوزیشن کازہریلا پراپیگنڈا دم توڑ گیا ہے ، مختلف جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے نوجوانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کا اعلان کر کے

نام نہاداپوزیشن لیڈروں کو بھی سمت دکھائی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو کوروناٹیسٹنگ کی استعداد کار مزید بڑھانے کیلئے ایمر جنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب ملک کو اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے اپوزیشن جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ(ن) نے منفی پراپیگنڈے اور مایوسی پھیلاکر نفاق پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ان کے منفی رویے کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عوام کو گھر وں میں مدد پہنچانے کیلئے قائم کی گئی رضا کاروں کی فورس کے قیام کے خلاف منفی اور زہریلا پراپیگنڈا کیا گیا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی ایک کال پر چند ہی گھنٹوںمیں ملک بھر سے 4لاکھ کے قریب نوجوانوںکی کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن سے اپوزیشن کی منفی سیاست کی آخری رسومات ادا ہو گئی ہیں ۔ رجسٹریشن کرانے والوںں میں نہ صرف ہمارے بیٹے بلکہ بیٹیاں بھی شامل ہیں اور سب نے سیاست سے بالا تر ہو کر خود کو ملک و قوم کی خدمت کیلئے پیش کیا ہے ۔ رجسٹریشن کرانے والے کسی بھی نوجوان بیٹے یا بیٹی نے یہ نہیں کہا کہ وہ صرف ویڈیو لنک پر بیٹھ کر اپنی خدمات دیں گے بلکہ سب نے عملی میدان میں نکلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیک نیتی اورخلوص نیت سے اقدامات اٹھائے ہیں ، ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا صرف 9 روز کی ریکارڈ مدت میں قائم ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے او راب بھی اسی نیت سے ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…