کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کیا گیا ہے۔جمعہ سے صوبے بھر میں راشن تقسیم کا عمل شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور یونین کمیٹیوں کی مدد سے روشن تقسیم کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں ئے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو آن بورڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔