اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صنعت کار سراج تیلی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیزوں پرٹیکسز،بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور شرح سود کو 50 فیصد کم دے، ورنہ اگلے مہینے ملازمین کو تنخواہیں دینا ناممکن ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے سسٹم چلتا رہے گا، پیسے کی بچت ہو گی،انہوں نے
مزید کہا کہ لوگ اپنے ملازمین اور مزدورو ں کو نہ نکالیں، اور کوئی ورکر بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ مارچ کی تو سب تنخواہ دے دیں گے، لیکن اگلے مہینے تنخواہ کا مسئلہ ہوجائے گا۔ چیمبرز آف کامرس نے حکومت کو خط بھی لکھے کہ چار آئٹمز کو نیچے 50 فیصد پرلایا جائے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی ٹیکسز ہیں ان کو 50 فیصد سے نیچے کردیں۔