لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کوروناوائرس کے سبب لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے،کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون پالتو جانوروں اور پرندوں پر بھی بھاری پڑ گیا۔ کاروبار زندگی معطل ہونے کے سبب گھروں میں محصور شہریوں کیلئے اپنے پالتو پرندوں کی چہچہاہٹ برقرار رکھنا امتحان بن چکا ہے۔
دکانیں بند ہونے پر شہریوں کو گھروں میں پالے ہوئے پرندوں کی خوراک خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کمشنر لاہور کی جانب سے برڈز فیڈ کی دکانیں دوپہر دو سے چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس دوران پرندوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی۔