منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے متاثرہ شخص بھاگ گیا، پشاور اور نوشہرہ پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن ) نوشہرہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص نے پشاور اور نوشہرہ کے پولیس کی دوڑیں لگوادیں ۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے کرونا وائرس کا متاثرہ شخص بھاگ گیا ۔پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق متاثرہ مریض کی اکبرپورہ میں موجودگی کے شوائد ملیںہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز چترال سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ سلطان مراد چترالی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کرونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق مریض سلطان مراد موقعہ ملتے ہی آئیسولیشن وارڈ سے فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق کرونا مریض سلطان مراد چترالی کے بیٹی کی شادی نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں ہوئی تھی۔سلطان مراد چترالی ہسپتال سے فرار ہوکر اکبرپورہ آیا۔اطلاع ملتے ہی کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق چترال سے ہیں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ شخص نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں موجود ہیں علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ہیں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب اکبرپورہ میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے کورونا پازیٹیو مریض دو گھنٹے سے علاقے کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے علاقے کے عوام میں شدید خوف وہراس کی لہر پائی جارہی ہیں۔اکبرپورہ سے کرونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کے لیے مساجد میں اعلانات۔پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیموں نے کامیاب کاروائی کے بعد کروانا وائرس کے مریض سلطان مراد چترالی کو اسکی بیٹی کے گھر سے برآمد کرلیا۔محکمہ صحت نوشہرہ کے حکام نے مشاورت کے بعد متاثرہ شخص کے بیٹی کے گھر کو کورنٹائن میں تبدیل کر دیا گیا۔پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق بعد ازاں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے حصوصی ایمبولینس کے زریعے کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سلطان مراد کولیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…