ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم ریلیف ٹائیگر فورس کی تعداد 3لاکھ 39ہزارسے تجاوز کر گئی، خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ ریلیف ٹائیگر فورس کی تعداد 3لاکھ 39ہزارسے تجاوز کر گئی ہے، جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر شامل ہورہی ہیں۔ ریلیف ٹائیگر فورس کیلئے اب تک خیبر پختونخوا میں 41890افراد نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے جن میں سے 41420مرد،423خواتین اور47دیگر افراد شامل ہیں۔

پنجاب میں کل رجسٹرڈ افراد کی تعداد 234022ہے جن میں سے 227691مرد،6128خواتین اور 203دیگر افراد شامل ہیں۔اسی طرح سندھ سے کل رجسٹرڈ افراد50616ہیں جن میں سے 49156مرد،1414خواتین اور 44دیگر افراد شامل ہیں۔بلوچستان میں 3013افراد میں سے سے 2977مرداور36خواتین شامل ہیں۔وفاق میں کل 5233افراد میں سے 5039مرد،190خواتین اور دیگر کی تعدادچار ہے۔گلگت بلتستا ن میں کل رجسٹرڈ افراد1141ہیں ان میں 1125مرد اور16خواتین ہیں جبکہ آزادکشمیر میں 3229افراد میں سے 3223مرد،103خواتین اور تین دیگر شامل ہیں۔اس طرح اب تک رجسٹرڈ ہونے والے کل افراد کی تعداد 339144ہوچکی ہے جن میں 330531مرد،8310خواتین اور 301دیگر افراد شامل ہیں۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس وبا ء سے لڑنے کیلئے ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہوگی جو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سول انتظامیہ اور فوج کے شانہ بشانہ غریبوں میں خوراک تقسیم کریگی اور کووڈ۔19وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریگی۔جبکہ دیہی و شہری علاقوں میں قرنطینہ مراکز کے انتظامی امور بھی دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…