اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تمام صوبوں میں مزدور طبقہ کو امداد کی فراہمی کے دعوے کئے جا رہے ہیں، بعض جگہوں پر تو واقعی امداد پہنچائی بھی جارہی ہے لیکن بعض سیاسی رہنما امداد کے نام پر صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں۔
ایسی ہی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں آدھا کلو پیاز اور 20 روپے نقد رقم امداد کے طور پر دی جا رہی ہے، اس میں ایک شخص کو امداد دینے کے لئے چار شخص موجود ہیں اور یہ امداد دینے کے لئے ان لوگوں نے 45 روپے کا فوٹو سیشن کرایا ہے۔ چار افراد کے اس فوٹو سیشن میں سیاستدانوں کو آئینہ دکھا دیا گیا۔