اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبپارہ میں واقع ایم سی ایچ ڈسپنسری کو تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔ بندش کا نوٹیفیکیشن پولی کلینک کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے طور پر آبپارہ میں واقع ایم سی ایچ ڈسپنسری کو بند کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں
اورعملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹرز میں رپورٹ کریں۔نوٹیفیکیشن میں تمام جونیئر ڈاکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ مزید ہدایات لینے کے لیے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو رپورٹ کریں۔ڈسپنسری میں موجود تمام مریضوں کو پولی کلینک لیبر روم منتقل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔