اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے فی کلو گرام کے حساب سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کر دی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے یہ چینی 67 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدی ہے۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو کم ترین ریٹ پر چینی دینے کا
وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے آج ٹینڈر میں 20,000 ٹن چینی 67000 روپے فی ٹن میں سپلائی کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز نے 19500روپے ٹن کی قیمت پر 20000 ہزار ٹن چینی ملوں سے خریدی تھی، اس طرح ہم نے عوام کو براہ راست 25کروڑ روپے کا ریلیف پہنچایا ہے۔
As promised on @nadeemmalik's show, I've fulfilled my commitment to supply 20,000 tons sugar at Rs 67000/Ton in the tender today.
Last tender was opened on 17th March, in which 20,000 ton sugar was bought at Rs 79500/Ton
A direct relief of Rs 25 crore to Awam, Alhamdulillah. pic.twitter.com/UYT4cZsq3c
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 1, 2020