بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی، بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں،سترہ پروازیں بحالی کرنے کی منظور ی دے گئی ہے، 4سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے،

ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کرونا ٹسٹنگ سے گزارنا ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم، واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 4سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے،ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کرونا ٹسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…