کرا چی(آن لائن) ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے عالمی وباء کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر تین بجے تک کرفیو لگائے جانے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، علما ء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹانے کہاہے کہ کرفیو کے ذریعے لوگوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،
جس کی علماء مشائخ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر مساجد شعائر اللہ ہیں۔ پہلے مساجد پر تالے علمائے کرام کی گرفتاریاں نمازیوں کی پکڑ دھکڑ و مقدمات اور اب لوگوں کو جمعۃ المبارک کی نماز سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاکہ باب الاسلام اور کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں مسجدوں پر تالے لگانے اور جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کے لیے کرفیو لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خاتمے و حفاظتی تدابیر کے لیے پوری قوم یکسو و عالمی وباء کورونا وائرس سے مکمل طورپرنجات حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورگڑگڑاکردعا مانگیں لاکھوں افراداس وباء کاشکارہیں اے اللہ پاک تیرے سوااس وباء سے کوئی دوسرانجات دینے والانہیں ہے ہم اپنے خالق حقیقی کے حضورسربسجودہوکراپنے گناہوں،اپنی خطاؤں اوراپنی غلطیوں کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگیں، انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر تین بجے تک کرفیو لگائے جانے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ قوم مساجد شعائر اللہ و جمعہ کی نماز پر پابندی کو قبول نہیں کرے گی، علما ء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سے منسلک مساجد میں نماز جمعہ ادا کیا جائیگا اور کسی بھی قسم کی روک ٹوک کی سخت مذاحمت کی جائیگی۔ افسوس کا مقام ہے کہ مساجد اور باجماعت نماز پرتو پابندیاں لگائی جارہی ہے تاکہ کرونا وائرس نہ پھیل جائے مگر بڑے بڑے سپر اسٹور و بیکریوں میں بے پناہ رش وزیروں سرکاری افسران کے اجلاسوں پریس کانفرنسوں کے انعقاد سے کیا کرونا وائرس نہیں پھیلے گا؟
دوسری جانب،پولیس،افواج پاکستان،اور دیگر سکیورٹی کے اداروں کی بیرکوں میں درجنوں اہلکاروں کے ایک ساتھ رہنے کھانے پینے اور ایک گاڑی میں پانچ سے زائد اہلکاروں کا گشت اور 20 سے 25 اہلکاروں کے مختلف مقامات پر کھڑے ہوکر لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے کیاقدامات کرنے والوں ٹی وی چینلز،میڈیا ہاؤسز میں جو اسٹاف کا مجمع لگتا ہے اس سے یہ وائرس نہیں پھیلے گاجو لمحہ فکریہ ہے مگر افسوس کے سیکولر اور لبرل ذہنوں کے مالک حکمران انتظامیہ اور میڈیا پر سن صرف اور صرف مساجد اور باجماعت نماز کو ٹارگٹ کرکے اسلامی شعار کا مذاق اڑا رہے ہیں دنیا کو تماشا دکھا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہے
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں قوم کو بھکاری بننے پر مجبور کرنے کی بجائے حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،بجلی وگیس کے بل معاف اور روز مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے، کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئے وارننگ اور قوم کیلئے آزمائش ضرور ہے مگر حکومت ومیڈیا اس کو خوف وافراتفری کا سبب نہ بنائے، حکومتی اعلانیہ اسکیموں کے شفاف ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ امدی کاموں میں کرپشن کی تاریخ موجود ہے کرونا و باء کے خلاف شعور بیدار کرنے میں علماء مشائخ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں علماء مشائخ قوم کی بہترین رہنمائی کر سکتے ہیں،بحرانوں میں قومیں مضبوط ہوتی ہیں،
کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت بہت بڑی مشکل کا سامناہے کر ونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سے لاکھوں دیہاڑی دارمحنت کش اور ملاز مین گھروں میں بیٹھے ہیں نظام زندگی چلانے اور چولہا جلانے کے لیے انھیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے حکو مت آئے روز میڈیا پر اربوں روپے ریلیف کا اعلان تو کر رہی ہے سستی اشیاء یوٹیلٹی سٹور پر فراہمی کے بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں لیکن عملی طور پر صورتحال یکسر مختلف ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا چینی اور دالوں کی عدم دستیابی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت زبانی جمع تفریق کی بجائے عوام کو اس مشکل وقت میں ر یلیف کے لئے عملی اقدامات کرے عا م مارکیٹ میں بھی سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اگر صورت حال یہی رہی تو مجبوراً شہری حکومت کی پابندیوں کو توڑ کر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے نوجوان رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیں۔ ملک میں کرونا وباء اور لاک ڈاون کے پیش نظر بیشتر ہسپتال اور بلڈ بیکنس خون کی کمی کاشکار ہیں، رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات میں بھی واضح طور پر کمی آچکی ہے جس وجہ سے ملک بھر میں تھیلیسیمیا کے شکار ہزاروں بچوں کی زندگیوں کے لئے خطرات بڑھ چکے ہیں۔کرونا وائرس کیخلاف قومی حکمت عملی پر عملدرآمد اجتماعی ذمہ داری ہے پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ملک کیلئے ہرقربانی دینے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا ہر وقت قائداعظم کے اصولوں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم پر عمل کا ہے وباء کے خلاف شعور بیدار میں علماء مشائخ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں علماء مشائخ قوم کی بہترین رہنمائی کر سکتے ہیں بحرانوں میں قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان عالمی وباء کرونا وائرس کے پھیلنے،،لاک ڈاؤن،اور آئمہ کرام اور نمازیوں کی گرفتاریوں اور ضمانتوں پر رہائی اور نماز جمعہ و دیگر نمازوں پر پا بندیوں کے بعد ملکی سطح پر پیدا ا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور متفقہ لائحہ عمل اور قومی بیا نیئے کے لیے دس اپریل کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکیا جا رہا ہے۔