معروف ہاوَسنگ سوسائٹی میں 6افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ،پوری گلی سیل

2  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد، پشاور (این این آئی)ایئرپورٹ ہاوَسنگ سوسائٹی میں 6افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ،اے سی صدر نے ایئرپورٹ ہاوَسنگ سوسائٹی کی گلی نمبر 6سیل کر دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گھر کے سربراہ کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا، 4روزقبل اہل خانہ چکوال میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے گئے تھے۔

گلی کو مکمل سل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے،شہریوں کو گلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔ادھرخیبرپختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے ، 710مریضوں کا ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 29 کورونا پازیٹو مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 10 زائرین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔ یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں موجود 121 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی آئی خان میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صحتیاب ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سفید ڈھیری پشاور میں قرنطین کئے گئے 190 افراد بھی خدشات سے آزاد ہوگئے ہیں. ہنگو سے تعلق رکھنے والے شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد یہاں بیشتر افراد کو شبے کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن کے اب ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…