بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

“کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال نے علاج کروانے کی بجائے بغیر تنخواہ چھٹی پر بھیج دیا ، مجھے کچھ ہوا تو۔۔۔ نجی ہسپتال کی نرس کے سنگین الزامات

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال نے نرس کاعلاج کروانے کی بجائے چھٹی پر بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق چترال کی ارم بی بی پشاور کے نجی ہسپتال میں پچھلے ایک سال سے سٹاف نرس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ارم بی بی کی ہسپتال کی جانب سے کرونا اسکریننگ ڈیسک پر ڈیوٹی لگائی گئی جہاں انہیں بھی وائرس نے گھیر لیا۔متاثرہ نرس نے الزام لگایا طبیعت بگڑنے پرجب اسپتال انتظامیہ کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کی بجائے الٹا بغیر تنخواہ چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا۔ارم بی بی نے بتایا کہ وہ ہسپتال کے سی ای او کے پاس بھی گئی مگر انہوں نے بھی وہی مشورہ دیا۔ جس پر میں اپنا ٹیسٹ کروانے چلی گئی۔ جب ٹیسٹ مثبت آیا تو ہسپتال انتظامیہ نے مجھے گیٹ پر روک دیا جس پر میں نے شور شرابہ کیا تو انتظامیہ نے ایمبولنس میں مجھے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھیج دیا۔متاثرہ نرس نے صوبائی حکومت سے نجی ہسپتال کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو نجی ہسپتال ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے دیگر اسٹاف کے ٹیسٹ کروانے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وائرس کی وجہ سے دیگر طبی عملہ بھی متاثرہوسکتا ہےدوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ نرس کی اپنی مرضی کے مطابق ان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ نرس ارم بی بی کی صحتیابی کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی پر آئیں گی اور اس کی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…