منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کورونا سے لڑنا کامن کاز ہے، حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے، تبلیغی قیادت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی)ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز حکام اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کے اہم اجلاس میں تبلیغی مرکز کی قیادت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، ایس پی صدر اور اے سی رائیونڈ شامل تھے۔ حکومت اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کی طرف سے معاملے پر بہتر اشتراک کار کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تبلیغی جماعت کے رہنمائوں نے کہا کہ

کورونا سے لڑنا کامن کاز ہے، حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ تبلیغی مرکز میں آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ تبلیغی مرکز سے نکلنے والی جماعتیں جہاں جہاں ہیں وہیں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں گی۔ حکومتی ٹیم اور تبلیغی جماعت کے اجلاس کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے رائیونڈ شہر کی حساس صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری تسلی تک یہاں حفاظتی انتظامات جاری رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…