بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مشکل کی اس گھڑی میں جب سب کو اپنی اپنی پڑی ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے کرونا وائرس کیخلاف بڑا تحفہ پہنچ گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام کے سامان کا تحفہ دیا جبکہ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب وبا کی وجہ سے ساری دنیا کو اپنی اپنی پڑی ہے سعودی عرب کی جانب سے امداد کسی نعمت سے کم نہیں ،

سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر جائے گا پاکستان سے تعاون جاری رہے گا ۔ بدھ کو رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تھرمل سکینر گنز، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، سینٹائزرز اور دیگر سامان کا عطیہ کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ مذکورہ سامان قومی ادارہ صحت کے ڈی جی ہیلتھ کے سپرد کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب نے اس وقت پاکستان کی امداد کی جب سب دنیا کو کورونا وبا کی صورتحال میں اپنی اپنی پڑی ہے سعودی عرب کی امداد پاکستان سے دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…